بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان پیر کو اپنی آنے والی فلم 'رئیس' کے
پروموشن کے لیے ممبئی کے بامبے سینٹرل اسٹیشن سے شام 5.40 بجے کی اگست
كرانتی ایکسپریس ٹرین سے دہلی کے لئے روانہ ہوئے۔ فلم کا پروموشن کچھ الگ
طرح سے کرنے کے لئے شاہ رخ خان ممبئی سے دہلی تک کا سفر ریل سے طے
کر رہے
ہیں، لیکن خوشی کا یہ موقع غم میں بدل گیا ہے۔
'رئیس' کی ٹرین جب وڈودرا اسٹیشن پہنچی تو ان کو دیکھنے کے لئے بھیڑ امڈ
پڑی اور اس بھیڑ میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر خبریں پھیلنے کے
بعد ہر اسٹیشن پر شاہ رخ کے ہزاروں شائقین ان کی جھلک دیکھنے پہنچ رہے
تھے۔